LIVE

پنجاب پولیس نے یاسمین راشد کی رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک
June 04, 2023
 

گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا— فوٹو:فائل

پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے عدالت سے درخواست کی یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کے لیے ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے انہیں بَری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔