LIVE

وائرل ہونے کیلئے کیسا کانٹینٹ ضروری ہے؟ تابش ہاشمی کا مشورہ

ویب ڈیسک
June 05, 2023
 

 
 مداح نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کہ دوران میزبان تابش ہاشمی اور مہمان رومیصہ خان سے سوال کیا کہ وائرل ہونے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟/فوٹوفائل

میزبان تابش ہاشمی کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے بس کانٹینٹ کا مسلسل آتے رہنا اور کوالٹی ہونا ضروری ہے کیوں کہ اکثر  پتا بھی نہیں چلتا لوگ وائرل ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رومیصہ خان حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں جس دوران ایک مداح نے میزبان اور مہمان دونوں سے سوال کیا کہ وائرل ہونے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

اس پر اداکارہ رومیصہ خان نے مداح کو مشورہ دیا کہ کچا بادام پر ڈانس کرلیں، میں تو اپنی انجوائمنٹ کیلئے کرتی تھی اور وہ وائرل ہوگیا۔

مداح کے سوال پر تابش ہاشمی نے بتایا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ انسان کو خود پتا نہیں چلتا اور اس کا کانٹینٹ وائرل ہوجاتا ہے۔

اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ  مجھے نہیں پتا کہ وائرل کیسے ہوتے ہیں؟ میں جو کچھ کرتا ہوں تفریح کیلئے کرتا ہوں  لیکن کانٹینٹ کا مسلسل آتے رہنا ضروری ہے، ہوسکتا ہے پہلی ویڈیو پر ایک بھی لائیک نہ آئے لیکن آگے چل کر یہ لائیکس بڑھ جاتے ہیں کیوں کہ  لوگوں کو آپ کا چہرہ یاد رہ جاتا ہے اور وہ آپ کی آنے والی ویڈیو بھی دیکھنے لگتے ہیں لیکن اس کے ساتھ آپ کے کانٹینٹ میں کوالٹی ہونا بھی ضروری ہے۔