LIVE

ایل این جی سستی، اوگرا نے نئی قیمت بھی جاری کر دی

سیف الرحمان
June 08, 2023
 

 جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے: اوگرا۔ فوٹو فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی سستی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔