LIVE

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے

ویب ڈیسک
June 09, 2023
 

سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کافی دنوں سے رابطے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کافی دنوں سے رابطے ہیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے ، انہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔