Time 08 جون ، 2023
پاکستان

’چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں اکیلا ہی کافی ہوں‘: صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے کیا کہا؟

صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ ’یہ تووقت ہی بتائے گا۔‘— فوٹو: فائل
صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ ’یہ تووقت ہی بتائے گا۔‘— فوٹو: فائل

لاہور: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں؟

صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین  نے جواب دیا کہ ’یہ تووقت ہی بتائے گا۔‘

خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے آج استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس میں تحریک انصاف کے کئی سابق رہنما شامل ہیں۔

مزید خبریں :