LIVE

سمندری طوفان بائپر جوائے مکران کی طرف آسکتا ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک
June 09, 2023
 

اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں اور سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے: حکام۔ فوٹو فائل

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کر کے پاکستانی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان بائپر جوائے مکران کے ساحل کی طرف آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث سمندیر طوفان میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے، ماہی گیر 12 جون سے سمندر میں نہ نکلیں جب تک سسٹم بحیرہ عرب سے گزر نہ جائے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں اور سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں، مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں، 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی سسٹم کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔