09 جون ، 2023
سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ تبدیل ہوکر پاکستان اور بھارت کی جانب ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہےگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔