LIVE

ڈاؤ یونیورسٹی ٹیوشن فیس دگنی کرنے کا فیصلہ واپس لے: ہیومن رائٹس کمیشن

ویب ڈیسک
June 09, 2023
 

پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اپنی فیسوں اور اخراجات میں اس حد تک اضافہ کر رہی ہیں کہ طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول مشکل تر اور ناممکن ہوتا جا رہا ہے: کمیشن— فوٹو: فائل

ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے طلبہ کی ٹیوشن فیس راتوں رات دگنی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ کہا پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اپنی فیسوں اور اخراجات میں اس حد تک اضافہ کر رہی ہیں کہ طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول مشکل تر اور ناممکن ہوتا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے۔