LIVE

چھینہ گروپ کا رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان

اعظم ملک
June 09, 2023
 

چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی پر مشتمل چھینہ گروپ کا رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اورملک غضنفرعباس چھینہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے چھینہ گروپ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چھینہ گروپ کی جانب سے رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کیے جانے کا امکان ہے، چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔