05 جون ، 2023
بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ نے ہاشم ڈوگراور مراد راس سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے ڈیموکریٹس گروپ کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ غضنفر عباس چھینہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 91 بھکر سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔