LIVE

مٹن کی ڈش میں نلی نہ ملنے پر لڑکے والوں نے منگنی ختم کردی

ویب ڈیسک
December 28, 2023
 

منگنی کی تقریب کا خوشگوار ماحول اس وقت خراب ہوا جب لڑکے والوں نے مٹن کی ڈش میں نلی نہ ہونے کی شکایت کی/ فائل فوٹو

بھارت میں مٹن کی ڈش میں نلی نہ ملنے پر لڑکے والوں نے منگنی کی تقریب ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نظام آباد میں لڑکی کی رہائش گاہ پر منگنی کی تقریب سجائی گئی جس میں مہمانوں کی خاطر توازو کیلئے مختلف ڈشوں کا اہتمام کیا گیا جن میں سے ایک مٹن کی بھی ڈش تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب کا خوشگوار ماحول اس وقت خراب ہوا جب لڑکے والوں نے مٹن کی ڈش میں نلی نہ ہونے کی شکایت کی جس کا اعتراف لڑکی کی فیملی نے بھی کیا اور بتایاکہ مٹن کی ڈش میں نلی نہیں رکھوائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی فیملی کو مٹن میں نلی نہ رکھنے کی بات اس قدر بری لگ گئی کہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا جہاں پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملے کو ختم کرانے کی کوشش کی لیکن لڑکے کے گھر والوں نے منگنی کی تقریب ختم کردی۔