Time 19 دسمبر ، 2023
دلچسپ و عجیب

بھارت: خاتون کے آن لائن منگوائے گئے کھانے سے کاکروچ نکل آیا

یہ واقعہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے مقامی ریسٹورینٹ سے فرائیڈ رائس کا آرڈر دیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا
یہ واقعہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے مقامی ریسٹورینٹ سے فرائیڈ رائس کا آرڈر دیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

آن لائن آرڈر کرکے کھانا منگوانا ایک عام سی بات ہوگئی ہے لیکن اس میں اکثر کسٹمرز کو صفائی سھترائی کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرشیتا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے مقامی ریسٹورینٹ سے فرائیڈ رائس کا آرڈر دیا۔

بھوک اور بے صبری میں بیٹھی خاتون پہلے تو اپنا آرڈر حاصل کرکے خوش ہوئی لیکن جیسے ہی خاتون نے کھانے کا ڈبہ کھولا تو وہ چیخ مارنے پر بھی مجبور ہوگئی۔

خاتون نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریسٹورینٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال کی نشاندہی کی کیونکہ خاتون کے کھانے میں کاکروچ موجود تھا۔

ریسٹورینٹ نے خاتون کی پوسٹ پر معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کے ازالے کیلئے بھی کہا۔

مزید خبریں :