LIVE

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
January 17, 2024
 

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا— فوٹو:فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے ہے۔  گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا تھا۔