LIVE

بہاولپور میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک
February 17, 2024
 

رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے: ایم ایس بہاول وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عامر بخاری/ فائل فوٹو

بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا انفیکشن سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔

ایم ایس بہاول وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور بچہ وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔