پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 13 بچے انتقال کرگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے: محکمہ صحت پنجاب/ فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے: محکمہ صحت پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور  : پنجاب میں خشک اور  شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کی وبا پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

 محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ اس دوران نمونیا سے ہی13 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹے میں نمونیا کےمزید 248 کیسز سامنےآئے اور  ایک بچہ نمونیا سے انتقال کرگیا ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سےاب تک 17 ہزار248 بچےمتاثرہوئے جب کہ صوبے میں رواں سال اب تک 288 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :