LIVE

لاہور: بیرون ملک سے آئے خاندان سے ڈاکو 33 لاکھ سے زائد رقم اور زیورات لوٹ کر فرار

زاہد شیروانی
February 26, 2024
 

 ایک ملزم نے رنگ روڈ پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ملزمان کی گاڑی پر پولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی: ایف آئی آر__فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے نشترکالونی میں بیرون ملک سے آئے خاندان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

 پولیس کے مطابق 3 ڈاکو فیملی سے 33 لاکھ روپے سے زائد رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم شیخ کی درخواست پر  درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

شہری کی جانب سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور ملزمان کی گاڑی پر پولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی، ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔