جرائم
Time 26 فروری ، 2024

کراچی: زمان ٹاؤن میں مارے گئے دو افراد عام شہری تھے یا مبینہ ڈاکو؟

ہمیں اطلاع ملی کہ پولیس والوں نےعبدالخالق کوگولی ماردی ہے: مبینہ ڈاکو قرار دیکر مارے گئے گئے عبدالخالق کے بھائی کا مؤقف— فوٹو: فائل
ہمیں اطلاع ملی کہ پولیس والوں نےعبدالخالق کوگولی ماردی ہے: مبینہ ڈاکو قرار دیکر مارے گئے گئے عبدالخالق کے بھائی کا مؤقف— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقےکورنگی زمان ٹاؤن میں مارے گئے دو افراد عام شہری تھے یا مبینہ ڈاکو؟ مارے گئے عبدالخالق کے بھائی کا بیان سامنے آگیا ہے۔

مبینہ ڈاکو قرار دیکر مارے گئے  عبدالخالق کے بھائی عبدالرحیم نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ پولیس والوں نےعبدالخالق کوگولی ماردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان اور عبدالخالق جمعہ گوٹھ کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے، عبدالخالق کو 5 مارچ کو عمرے پر جانا تھا۔

اس سے پہلے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالاحد نامی شہری نے فائرنگ کر کے دو مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل فون، پرس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی کے زمان ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے مبینہ طور پر 2  ڈاکو شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ کس نےکی اور کس سے لوٹ مار ہو رہی تھی؟ تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :