جرائم
Time 25 فروری ، 2024

کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں شہریوں کے تشدد  اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کراچی کے علاقےکورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھرلیا۔

شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

 ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ کس نےکی اور کس سے لوٹ مار ہو رہی تھی؟ تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :