LIVE

این اے 15 مانسہرہ کا فارم 49 جاری، نواز شریف کو شکست، گشتاسپ خان کامیاب قرار

ویب ڈیسک
February 29, 2024
 

گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے/ فائل فوٹو

مانسہرہ:ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی۔

ریٹرننگ افسران کے مطابق گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور  نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔