28 فروری ، 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر ری الیکشن سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بدھ کے روز سنایا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری کیس میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کردی اور انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 اور نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے تھے۔