پاکستان
Time 09 فروری ، 2024

این اے 15 مانسہرہ: آزاد امیدوار نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو شکست دیدی

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدور گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جب کہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے/ فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدور گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جب کہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے/ فائل فوٹو

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھاگئے۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جب کہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔

مزید خبریں :