LIVE

کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم رہے گا

ویب ڈیسک
March 17, 2024
 

پیر اور منگل کو درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق اور شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔