Time 16 مارچ ، 2024
پاکستان

کراچی میں موسم گرم ہوگیا، پارہ بڑھنے کی پیشگوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران  موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ  کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :