LIVE

بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ

ایاز اکبر یوسف زئی
March 18, 2024
 

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد بھی دی— فوٹو: فائل

بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ  اور  مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی۔

انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا۔

بل گیٹس کا وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہنا تھا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار  رہوں گا۔