LIVE

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے ایپ متعارف کرادی

نادیہ صبوحی
March 24, 2024
 

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایپ متعارف کرادی۔

ایپ میں رجسٹریشن کرنے والا  لائسنس ہولڈر  اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکےگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپ کو گوگل پلے اسٹور  سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر  اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکتا ہے جب کہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی اسکرین پر آجائی گی۔

ایپ میں فیس ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکیشن، ایپلیکیشن انکوائری اور لائسنس سینٹر سمیت دیگر اہم معلومات بھی شامل ہیں۔