LIVE

کراچی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی

راحیل سلمان
March 24, 2024
 

ڈکیت برابر والی دکان میں واردات کرکے فرار ہونے لگے تو عبد الرحمان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیصل نور کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا اور دو ملزمان عبدالرحمان کے برابر والی دکان میں واردات کرکے فرار ہونے لگے تو عبد الرحمان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ عبد الرحمان جاں بحق ہوگیا اور مقتول لیاری کا رہائشی تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا تھاکہ عبدالرحمان کی عمر 24 سال تھی، ظالموں نے ہمارابھائی چھین لیا، جب تک قاتل گرفتار نہیں کیے جائیں گے ہم تدفین نہیں کریں گے۔

انہوں نے  اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ  قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔