LIVE

تاجکستان میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران گراؤنڈ کی بجلی بند ہو گئی

فیضان لاکھانی
March 27, 2024
 

تاجکستان میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ کے دوران گراؤنڈ کی بجلی بند ہو گئی۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں جاری فٹبال میچ کے دوران بجلی بند ہو جانے کی سبب سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان میچ روکنا پڑا۔

دوشنبے میں اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے باعث 6 منٹ تک فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ معطل رہا۔

اسٹیڈیم میں تاریکی کے دوران فینز نے موبائل کی لائٹس آن کرکے صورتحال دلچسپ بنائی تاہم چھ منٹ کے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

تاجکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ ٹو کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔