LIVE

نئی پاکستانی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے: بلوم برگ

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقراررکھا ہے: فائل فوٹو

امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔

بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی ہے، یہ حیثیت 6 ماہ کیلئے برقرار  رکھی گئی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستانی شیئرز  بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے، پاکستانی شیئرز  بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017 میں 100 ارب ڈالر  تھی جبکہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے۔

بلوم برگ نے  پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں کہا کہ پاکستان کو مستحکم حکومت میسر آئی ہے اور  پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔