LIVE

ویڈیو: پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری

عتیق الرحمٰن
March 28, 2024
 

پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی۔

کاکول اکیڈمی میں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلیے مختلف ڈریلز کرائی جارہی ہیں۔

کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی دو سیشن میں ٹریننگ کررہے ہیں ۔

فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹرز کا پہلا سیشن افطار سے قبل ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں نے سائیکلنگ کی، بیڈ منٹن بھی کھیلا  اور ٹریک پر رننگ بھی کی۔

افطار کے بعد فلڈ لائٹس میں کرکٹرز کو آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی مختلف ڈرلز بھی کروائی جارہی ہیں۔