Time 26 مارچ ، 2024
کھیل

کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے،بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ کل رپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آرمی کے تعاون سے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگایا گیا ہے۔

 پی سی بی نے 29 کھلاڑیوں کو طلب کیا، جن میں سے 26 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے ، کھلاڑیوں کی آج فزیکل اسسمنٹ ہوئی جس کے بعد ٹریننگ کے گروپس اور شیڈول بنایا جائے گا۔

کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کل سے ہوگا، دو ہفتے پر مشتمل کیمپ میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے بابراعظم ، افتخار احمد اور نسیم شاہ کی آج واپسی متوقع ہے یہ کھلاڑی کل کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

فٹنس کیمپ کل سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک جاری رہے گا ۔

مزید خبریں :