LIVE

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ویب ڈیسک
March 29, 2024
 

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے__فوٹو: فائل

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر  پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار  پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔