LIVE

فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ روانہ

سہیل عمران
April 14, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگئے۔

احسان اللہ کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔

احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔