LIVE

کوٹ لکھپت جیل: باپ کے قتل کے الزام میں عمر قید کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ویب ڈیسک
April 16, 2024
 

مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں اپنے والد کو قتل کیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں  اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے  مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قیدتھا اور عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔