LIVE

کراچی میں آج کس وقت بارش ہوسکتی ہے؟

انیبہ ضمیر شاہ
April 17, 2024
 

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے__فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ  حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ کراچی میں شمال کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔