LIVE

خواجہ سعد رفیق کا ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
April 18, 2024
 

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی ختم کی جائے، نگران دور میں ایکس پر لگائی گئی پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر  پابندی ختم کی جائے، نگران دور میں ایکس پر لگائی گئی پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ  حکومتی احکامات کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے ایکس پر پابندی ضروری تھی۔