LIVE

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

 عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2289 ڈالر فی اونس ہے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے کم ہوکر 2لاکھ6 ہزار 533 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2289 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔