LIVE

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے سود کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے سود کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران ملکی معیشت سے جلد از جلد سود کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 73 کے آئین میں واضح لکھا ہے کہ جتنی جلد ہو سکے سود سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج اس آئین میں لکھی ہوئی بات کو 51 سال گزر گئے ہیں لیکن ہم اس بات پرعمل نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ایوان میں معزز ممبران نے بہت پرجوش تقریریں کیں، شریعت عدالت کی جانب سے فیصلہ آچکا ہے، بینکنگ اسلامی طرز پر آ رہی ہے، ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے۔