LIVE

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2300 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2لاکھ7 ہزار 476 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2300 ڈالر فی اونس ہے۔