LIVE

مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائےگئے: اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
April 25, 2024
 

مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں مارچ میں ہونے والی سرگرمیوں  کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مارچ تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی کل تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہوچکی ہے۔

ستمبر 2020 سے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے شروع کی گئی اسکیم میں 44 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے۔ 

مارچ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن کھاتوں میں مارچ 2024 تک 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے جن میں سے 83 فیصد ڈپازٹرز نے ملک میں خرچ کیے یا نکالے ہیں۔ روشن کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے۔