LIVE

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ریاض اینڈی
April 25, 2024
 

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاو 9 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 48 پیسے رہا— فوٹو: فائل

ملک میں انٹر بینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 9 پیسے اضافے کے ساتھ  278 روپے 48 پیسے رہا۔ 

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک تبادلہ میں رواں ہفتے ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 13 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 279 روپے 69 پیسے ہے۔