LIVE

ایمرجنسی اور دور دراز علاقوں میں حادثات کی صورت میں ائیر ایمبولینس سروس استعمال کرنیکا فیصلہ

عثمان بھٹی
April 26, 2024
 

ائیرایمبولینس سروس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی مدد کے لیے فراہم کی جائےگی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب میں ایمرجنسی اور دور دراز علاقوں میں حادثات کی صورت میں ائیر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ائیر ایمبولینس سروس پرپیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پہلی ائیرایمبولینس سروس کےلیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائےگی، دور دراز علاقوں میں حادثات کی صورت میں ائیرایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسانی جان سے بڑھ کر اہم کچھ نہیں، تمام تر وسائل عوام پرخرچ کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں ائیرایمبولینس سروس مہیا ہوگی جب کہ ائیرایمبولینس سروس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی مدد کے لیے فراہم کی جائےگی۔