LIVE

عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں کتنی قیمت بڑھی؟

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ45 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں  500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔