Time 25 اپریل ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 2302 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 2302 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ  10گرام سونے کی قیمت 429 روپےبڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار905 روپےہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 2302 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :