LIVE

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جواد ملک
April 26, 2024
 

پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے: ذرائع وزارت خوراک— فوٹو:فائل

حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پرپابندی سے متعلق سمری تیار کرکے منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے۔