LIVE

کولمبیا یونیورسٹیوں نے صیہونیوں کیخلاف نعروں پر طلبہ کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا: کولمبیا یونیورسٹی/ فائل فوٹو

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ’ صیہونیوں کوجینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز نے کہا تھا کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں، اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے جو امن کےخلاف ہے۔

تاہم اب کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار مظاہرین کی تعداد 550 تک جا پہنچی ہے۔