LIVE

سب میرین کیبل کٹنے پر پی ٹی سی ایل نے بیان جاری کردیا

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچرکاحصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیربہترین کام کررہا ہے: ترجمان/ فائل فوٹو

سنگاپور  سے پاکستان اوریورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنےکے معاملے پر پی ٹی سی ایل ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی اور اس کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرااسٹرکچرکاحصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیربہترین کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی تھی، ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ  کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی۔