26 اپریل ، 2024
سنگاپور سےپاکستان اوریورپ کوملانےوالی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کےقریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کیبل کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔
ذرائع پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سےبھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔