LIVE

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

فیضان لاکھانی
April 27, 2024
 

فوٹو: فائل

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور  اعزاز  حاصل کرلیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز  میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر  بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو  پیچھے چھوڑا۔

پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز  میں 407  چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز  میں پانچواں چوکا لگا کر  اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔