کھیل
Time 18 فروری ، 2024

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں۔

 اس میں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بابر پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے،انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر  2381 رنز اسکور کیے ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید خبریں :