LIVE

کراچی میں سورج کا پارہ ہائی ہوگیا، آئندہ 3 سے4 روز گرمی کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی

انیبہ ضمیر شاہ,کرن خان
April 29, 2024
 

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے جب کہ شہرمیں ہلکی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آج سورج کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے باعث شہر میں درجہ حرارت  39 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

شدید گرمی کے باعث اسکول جانے والے بچے اور سخت دھوپ میں کام کرنے والے مزدور بلبلا اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر کا موسم خشک اور گرم  رہےگا، اس دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دو روز تک ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 30 فیصد تک رہ سکتا ہے۔ دن میں موسم گرم رہنے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ش اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،گرمی سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کےکپڑے پہنیں، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔